9 مئی 2012 - 19:30

ہزاروں پاکستاني شہريوں نے ملک کے شمال مغربي علاقے ميں امريکہ کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق ہزاروں کي تعداد ميں پاکستان شہري ايک بار پھر شمالي مغربي شہر ايبٹ آباد کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے پاکستان کے راستے افغانستان کے لئے نيٹو کي سپلائي کي  بحالي کي شديد مخالفت کي-

مظاہرے ميں شريک لوگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ افغان جنگ کي وجہ سے امريکہ کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرلے-

واضح رہے کہ جماعت اسلامي پاکستان کي اپيل پر  ہونے والے مظاہرے ايبٹ آباد ميں اس مقام پر کئے گئے جہاں امريکہ نے القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو ايک خفيہ فوجي کاروائي کے دوران ہلاک کرديا تھا-

حکومت پاکستان نے افغانستان کے لئےنيٹو کي سپلائي اس وقت بند کردي تھي جب نيٹو کے ہيلي کوپٹروں نے گزشتہ نومبر ميں پاکستاني سرحدي چيک پوسٹ پر حملہ کرے اٹھائيس پاکستاني فوجيوں کو ہلاک کرديا تھا-........

/169